وسیم اکرم کی جانب سے عامر کے ضرورت سے زیادہ جارحانہ رویے کا دفاع

5  مارچ‬‮  2023

لاہور(آئی این پی ) وسیم اکرم نے میدان کے اندر اور باہر محمد عامر کے ضرورت سے زیادہ جارحانہ رویے کا دفاع کیا ہے۔

کراچی کنگز کے پیسر محمد عامر نے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو ٹیل اینڈرز جیسی اہمیت دینے کی بات کہی تھی، اس کے بعد وہ میدان میں بھی وکٹ حاصل کرنے پر بیٹرز کو جذباتی انداز میں واپس جانے کے اشارے کرتے نظر آئے، اس رویے پر ان کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے ایک انٹرویو میں محمد عامر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میں کیریکٹرز اور مسابقت والی فضا کی ضرورت ہوتی ہے،پیسر ایک بولر کے طور پر جو بھی کہہ رہے ہیں میں ان کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے کسی بھی میچ میں بیٹرز سے ہاتھ ملاکر گلے لگانے کا تو کوئی جواز نہیں بنتا، میدان سے باہر اس طرح کی باتوں سے لیگ میں دلچسپی کا سامان پیدا ہوتا ہے، ہمیں تنقید کے بجائے اس مسابقت سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…