قومی ایئرلائن نے حج 2023 کیلئے کرایوں کا اعلان کردیا

4  مارچ‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی) قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے)نے رواں برس عازمین حج کیلئے کرایوں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن نے رواں برس حج کیلئے فلائٹ آپریشن اور پرائیوٹ حج کرایوں کا اعلان کردیا جس کے مطابق قومی ایئرلائن 21مئی سے 2اگست تک حج فلائٹ آپریشن جاری رکھے گی۔پرائیوٹ حج کے تحت ساتھ ریجن (کراچی، کوئٹہ، سکھر اور حیدرآباد)سے جانیوالے عازمین کیلئے فی مسافر کرایہ 870ڈالر سے لے کر 1180ڈالر تک ہوگا۔نارتھ ریجن (لاہور، اسلام آباد، پشاور ، ملتان اور دیگر شہروں سے)کیلئے 910ڈالر سے 1220ڈالر کرائے مقرر کئے گئے ہیں۔ممکنہ طور پر سرکاری حج کے تحت جانے والے عازمین کے کرایوں کا اعلان وزارت مذہبی امور کریگی جو 3لاکھ 10ہزار روپے سے لے کر 3لاکھ 30ہزار روپے متوقع ہے۔پی آئی اے ممکنہ طور پر 38ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی، پی آئی اے اپنے حج فلائٹ آپریشن جدہ اور مدینہ کیلئے بوئنگ 777اور ایئر بس 320استعمال کریگی۔رواں برس پاکستان سے ایک لاکھ 80ہزار عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے ارض مقدس جائیں گے۔ رواں برس مکمل سرکاری حج 10لاکھ 25ہزار روپے تک ہوسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…