امریکی دوا ساز کمپنی کا ذیابیطس کی انسولین کی قیمت میں کمی کا اعلان

2  مارچ‬‮  2023

واشنگٹن (این این آئی )امریکی دوا ساز کمپنی ایلی للی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی مقبول ترین قسم کی انسولین کی قیمتوں میں 70 فیصد کمی کرے گی۔ برسوں سے اس انسولین کی قیمت بلند رہی ہے۔ اس دوران لاکھوں امریکیوں کو ذیابیطس نے متاثر کیا ہے۔ یہ اعلان گزشتہ برسوں

میں انسولین کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کرنے کے بعد سامنے آیا ہے ۔ اس دوران انسولین کی طلب میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈیاناپولس میں قائم دوا ساز کمپنی ایلی للی نے ایک بیان میں واضح کیا کہ کمپنی کے اقدامات اپنے انسولین کو حاصل کرنے میں آسانی پیدا کرنے اور ان امریکیوں کی مدد کے لیے ہے جو صحت کی دیکھ بھال کے پیچیدہ نظام کے ساتھ جدوجہد کر سکتے ہیں۔ کمپنی نے اعلان کیا کہ وہ یکم مئی سے عام انسولین کی قیمت 25 ڈالر فی بوتل تک کم کر دے گی۔ اس اقدام سے اس سال کی چوتھی سہ ماہی میں شروع ہونے والے مریضوں کے لیے تجویز کردہ سب سے عام انسولین ہیوما لوگ کی قیمت میں بھی 70 فیصد کمی آئے گی۔للی کے سی ای او ڈیوڈ رِکس نے کہا کہ حالانکہ صحت کی دیکھ بھال کا موجودہ نظام ذیابیطس کے زیادہ تر لوگوں کے لیے انسولین تک رسائی فراہم کرتا ہے تاہم یہ اب بھی ہر کسی کو سستی انسولین فراہم نہیں کرپاتا اور اس صورت حال میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ 2022 کی ایک تحقیق کے مطابق ذیابیطس عالمی سطح پر تیزی سے بڑھتی ہوئی دائمی بیماریوں میں سے ایک ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…