اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

جماعت اسلامی کی جیتی ہوئی نشست پر دوبارہ گنتی میں شدیدبے ضابطگیاں، ووٹوں کے تھیلے پھٹے نکلے

datetime 1  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) جماعت اسلامی کی جیتی ہوئی نشست یوسی 6صفورہ ٹاؤن پر پیپلز پارٹی کی درخواست پر دوبارہ گنتی میں شدید بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔جماعت اسلامی کے نو منتخب وائس چیئر مین انور خان کے مطابق پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کی چوری سامنے آگئی ہے۔

جماعت اسلامی کے امیدوار انور خان نے ان شدید بے ضابطگیوں کی تمام تفصیلات پر مشتمل درخواست چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو ارسال کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو مہر نعیم روز گورنمنٹ بوائز اسکول گلشن اقبال میں دوبارہ گنتی کے دوران ووٹوں کے تھیلے پھٹے ہوئے نکلے جس پر امیدوار وائس چیئر مین انور خان نے اعتراض کیا تاہم آر او اور ڈی آر او نے اعتراض قبول نہیں کیا اور سنگین بے ضابطگی کے باوجود گنتی کا عمل جاری رکھا۔ فارم 11 کے مطابق اسٹیشن نمبر 8میں ترازو کو 50ووٹ ملے تھے لیکن دوبارہ گنتی میں یہ 50ووٹ مسترد نکلے اور جماعت اسلامی کے امیدوار انور خان کے مطالبے کے باوجود آر او اشتیاق احمد اور ڈی آر او نے مسترد شدہ ووٹوں کا تھیلا کھولنے کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا، دوبارہ گنتی کے دوران نہ تو غیر استعمال شدہ بیلٹ پیپر کا ریکارڈ اور نہ ہی فارم 12کا ریکارڈ چیک کرایا گیا۔ انور خان کا کہنا تھا کہ ایک پولنگ اسٹیشن فیلکن اسکول میں پیپلز پارٹی کے چیئر مین امیدوار عبد الحق بلوچ کے بھائی عبد القادر بلوچ پریزائیڈنگ افسر کی حیثیت سے تعینات تھے۔ رات گئے تک گنتی جاری تھی اور جماعت اسلامی کے اعتراضات اور شکایات کو قبول نہیں کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…