بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

8 چھکے اور 9 چوکے، خالی پیٹ آیا تھا، گراؤنڈ میں سب کچھ کھالیا، اعظم خان

datetime 25  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ لنچ میں کچھ نہیں کھایا، میں خالی پیٹ آیا اور گراؤنڈ میں سب کچھ کھا لیا، خوشی ہو رہی ہے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت میں کردار ادا کیا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کے تیرہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے

خلاف 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ سنچری کا افسوس ہے جس پر شارٹ درکار تھا وہی بال مس ہوگئی، والد سے ملا تو انہوں نے تعریف کی اور کارکردگی کو برقرار رکھنے کی تلقین کی۔اعظم خان نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر کے خلاف جارحانہ انداز سے کھیلا تھا، اس مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولرز کے خلاف اچھا کھیلا ہوں، نئے شاٹس کھیلنے کیلئے بہت پریکٹس کرنا پڑتی ہے، میں تکنیک کے بجائے مائنڈ سیٹ پر یقین کرتا ہوں۔اعظم خان نے کہا کہ شارٹ آف دا ٹورنامنٹ کیلئے پریکٹس کرنا پڑتی ہے، اچھے شارٹ کبھی کبھی لگ جاتے ہیں، اپنی کارکردگی سے کبھی بھی مطمئن نہیں ہونا چاہیے، جب رنز بناتے ہیں تو رنز کی بھوک اور بڑھ جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ابھی کیرئیر کے ابتدائی مراحل میں ہوں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی وجہ سے میرا کیرئیر شروع ہوا، مجھے اسلام آباد یونائیٹڈ میں لانے میں شاداب کا بڑا کردار رہا، دنیا بھر میں کرکٹ کھیلنے سے میں ایک اچھے زون میں شامل ہوں، جہاں موقع ملے گا کھیلنے کیلئے تیار ہوں اور پاکستان کیلئے جان حاضر ہے، پاکستان سے کھیلنا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سابق کرکٹر کا بیٹا ہونا آپ کیلئے بڑی مشکل بن جاتا ہے،

والد نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ تنقید ہوگی تاہم فوکس کارکردگی پر رکھنا ہے۔انہوں نے کہاکہ میرے رول ماڈل میرے والد ہی ہیں، گزشتہ روز کی اننگز اپنی والدہ کے نام کروں گا، والدہ میچ دیکھنے آئی ہوئی تھیں، جب والد اور والدہ میچ دیکھنے آئے ہوں تو پریشر ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…