اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں پاکستان کو پیشگی اقدامات بروقت کرنے کیلئے مسلسل دبائو کا سامنا ہے،آئی ایم ایف نے پاکستان سے سخت مانیٹری پالیسی کا مطالبہ کیا،مانیٹری پالیسی سخت کرنے سے شرح سود بڑھنے کا خدشہ ہے،اسٹیٹ بینک نے 22فروری کو 258ارب روپے کے ٹی بلز فروخت کردیئے، اسٹیٹ بینک کا بنیادی شرح سود 17فیصد ہے،اسٹیٹ بینک نے گزشتہ 3ماہ کی شارٹ ٹرم ٹی بلز 19.95فیصد پر فروخت کئے، اسٹیٹ بینک نے بنیادی شرح سود سے 2.9فیصد زیادہ سود پر ٹی بلز فروخت کئے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل میٹنگ میں مانیٹری پالیسی کے نکات پر بھی گفتگو ہوئی،آئی ایم ایف مانیٹری پالیسی میں سختی کرنے پر بضد ہے،آئی ایم ایف نے مہنگائی کے حساب سے مانیٹری پالیسی میں سختی کیلئے دبائو دیا۔