منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

محمد عامر نے شاہد آفریدی کا مشورہ نظر انداز کر دیا ایک بار پھر نازیبا اشارے کیے

datetime 21  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)فاسٹ بولر محمد عامر کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل رائونڈر لالا کا دیا گیا مشور نظر انداز ، پھر نامناسب اشارے کر دیے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کےمابین ہونیوالے میچ میں محمد عامر نے پھر فحش اشارہ کر دیا ۔

فاسٹ بولر محمد عامرنے صرف دو اوور پھینکے اور 12 رنز دیے، جبکہ شائی ہوپ کی واحد وکٹ حاصل کی۔تاہم شائی ہوپ کو آؤٹ کرنے کے بعد عامر کو وکٹ کا جشن مناتے ہوئے نازیبا اشارہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔خیال ہے کہ پی ایس ایل 8 سے قبل محمد عامر نے کہا تھا کہ میرے لیے بابر اعظم اور ٹیل اینڈر کو بولنگ کروانا یکساں ہے، محمد عامر نے کہا تھا کہ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، میرے لیے بابر بھی ویسا ہی ہے جیسے ٹیل اینڈر کھیل رہا ہو، میرا کام ہے ٹیم کو وکٹیں لے کر دینا۔اس کے بعد پشاور زلمی سے میچ کے چھٹے اوور میں بابر اعظم نے باؤنڈریز لگانے کے بعد ایک گیند بولر عامر کی جانب کھیلی تو محمد عامر نے گیند واپس ان کی طرف غصے سے پھینکی۔اس عمل کے بعد محمد عامر شدید تنقید کی زد میں ہیں جبکہ محمد عامر وضاحتیں دے رہے ہیں کہ اس میں کوئی ذاتی معاملہ نہیں تھا، میچ کی گرماگرمی میں ایسا ہو گیا، میں اس وقت دباؤ میں تھا بہرحال یہی لیگ کی خوبصورتی ہے جو آپ کو بہتر ہونے میں مدد دیتی ہے۔دوسری جانب پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز سے میچ سے قبل کراچی کنگز کو بڑا دھچکا ، محمد عامر گروئن انجری کا شکار ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے محمد عامر گروئن انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کے باعث وہ ملتان سلطانز سے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔محمد عامر اپنی ٹیم کراچی کنگز کے ہمراہ ملتان کا سفر بھی نہیں کریں گے اور ان کا ری ہیب کراچی میں ہی جاری رہے گا۔کراچی کنگز انتظامیہ اتوار کے میچ میں محمد عامر کی دستیابی کے لیے پرامید ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…