تہران (اے ایف پی) یورپی یونین کی جانب سے نئی پابندیاں لاگو کئے جانے کے بعد ایرانی کرنسی ریال کی قدر شدید مندی کا شکار ہے ۔ نفسیاتی طور پر ایک ڈالر کی شرح مبادلہ 5؍ لاکھ ریال ہوگئی ہے۔ریال کی اس ناقدری کو روکنے کےلیے ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ محمد رضا فرزین نے نیا غیر ملکی زرمبادلہ مرکز کھولنےکی تجویز دی ہے اور کہا کہ تیل اور گیس کی پیداوار سے حاصل آمدن کے ذریعہ عوام کی ضروریات پوری کی جائیں گی۔اس وقت ایران میں ا فراط زر کی شرح تقریباً 50؍ فیصد ہے جس سےاشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔