پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

عارف علوی صاحب اپنی آئینی اوقات میں رہیں، خواجہ آصف صدر پر برس پڑے

datetime 19  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پر برس پڑے اور کہاہے کہ عارف علوی صاحب اپنی آئینی اوقات میں رہیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عارف علوی صاحب اپنی آئینی اوقات میں رہیں، الیکشن کمیشن کی آئینی

حدود میں تجاوز نہ کریں اور سیاست نہ کریں۔وزیر دفاع نے کہا کہ عارف علوی اپنی نہیں تو اپنے عہدے کی عزت کا خیال کریں، عارف علوی یاد رکھیں وہ صدر کے عہدے پر 2018 کی سلیکشن کے نتیجے میں قابض ہوئے۔خواجہ آصف نے ریفرنس اور وارننگ کے لیے سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی شیئر کردیا۔دوسری جانب گزشتہ ورز وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی صدر عارف علوی پر وار کیے اور کہا عارف علوی صدر بنیں، عمران خان کے ترجمان نہ بنیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی عمران خان نے صدر، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور سابق گورنر پنجاب سے آئین شکنی کرائی،صدرکا الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…