منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

غصہ کیا توکلپ بننا شروع ہوجائیں گے، نیچرل اسٹائل نہیں چھوڑسکتا،سرفراز احمد

datetime 19  فروری‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ غصہ کیا توکلپ بننا شروع ہوجائیں گے، نیچرل اسٹائل نہیں چھوڑسکتا۔ گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف فتح کے بعد کی گئی پریس کانفرنس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کریں گے کہ ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی ملی،

جس طرح مارٹن گپٹل نے کھیلا، ایسا بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے، پی ایس ایل کی تمام سنچریوں میں سب سے بہتر سنچری گپٹل نے کی۔ سرفراز احمدنے کہاکہ بولرز نے بھی بہت زبردست بولنگ کی،ہم نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں آخری 5 اوورز میں اچھی بولنگ کی،ہمارے پاس بولنگ آپشن کافی اچھے ہیں، پلیئرز کو کہا ہے کہ اپنا نیچرل گیم کھیلیں،ابتدائی6 اوورز میں زیادہ وکٹیں گنوا رہے ہیں، اس کو کنٹرول کرنا ہے، نسیم اور حسنین کے آخری لمحات کے اوورز بہترین اوور تھے، ٹی ٹوئنٹی میں بیٹسمینوں کا فکسڈ نمبر نہیں ہوتا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے اپنی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ صورتحال کے مطابق دیکھتے ہیں، اچھا برا ٹائم ہر پلیئر پر چلتا رہتا ہے، عمر اکمل سے رنز نہیں ہوپا رہے ہیں تاہم امید ہے وہ اچھا کریں گے ، شروع میں گیند بیٹ پر نہیں آرہا تھا اس لیے ہمیں کافی مشکل ہوئی، جب شعیب ملک اور عرفان نیازی کھیل رہے تھے تو تھوڑی گھبراہٹ ہوئی تھی، صائم ایوب کے ٹیلنٹ کا ہمیں معلوم تھا اس لیے پہلے پک کیا تھا، آپ کو بہت جلد صائم ایوب کے اور اچھے شاٹس دیکھنے کو ملیں گے۔سرفراز نے اپنی ایگریشن پر بات کرتے ہوئے کہ میری ایگریشن نیچرل ہی ہے، میں اپنا نیچرل اسٹائل نہیں چھوڑسکتا جس سے ساری کامیابی اور سب کچھ ملا اس اسٹائل کو نہیں چھوڑسکتا، اب لوگوں کو وہی چیز بری لگ رہی ہے لیکن جو نیچرل اسٹائل ہے میرا وہ تو رہیگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…