اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

بھارت، آشنا نے شادی کا مطالبہ دہراتے رہنے پر شادی شدہ خاتون کو قتل کردیا

datetime 19  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی )بھارتی دارالحکومت کی ایک ہاوسنگ سوسائٹی کے پیچھے جھاڑیوں سے 35 سے 40 سال کی عمر کی ایک خاتون کی لاش ملی ہے جسے بیدردی سے قتل کیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اندھے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے

جو ہاوسنگ سوسائٹی کا 40 سالہ سیکیورٹی گارڈ ہے۔ جس نے پہلے گھروں میں کام کرنے کے لیے آنے والی شادی شدہ خاتون سے دوستی کی۔بعد ازاں اس شادی کے وعدے پر جنسی تعلق استوار کرلیا۔ مقتولہ شادی کرنے پر بار بار زور دے رہی تھی جس پر ان کے درمیان تکرار بھی ہوتی رہتی تھی۔ ایک دن اسی تکرار پر طیش میں آکر سیکیورٹی گارڈ نے دوپٹے سے خاتون کا گلا گھونٹ دیا۔سیکیورٹی گارڈ نے ہاوسنگ سوسائٹی کے عقب میں جھاڑیوں سے بھرے علاقے میں لاش پھینک دی۔ پولیس کو تحقیقات کے دوران چوکیدار کے بیان پر شک ہوا جس پر اس سے سختی پوچھ گچھ کی گئی۔سیکیورٹی گارڈ نے تفتیش کے دوران اپنا جرم تسلیم کرلیا۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…