ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ماہر موسمیات نے سعودی عرب میں سردی کی نئی لہر سے خبردار کردیا

datetime 19  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی )سم اور آب و ہوا کے محقق، عبدالعزیز الحسینی نے سعودی عرب میں اس وقت سردی کی لہر کے بارے میں خبردار کردیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے زور دیا کہ یہ درمیانے درجے سے لے کر نیم شدید سطح کی کی سب سے طویل متوقع سردی کی لہر ہے۔

انہوں نے کہا اس سال موسم سرما کے آغاز کے بعد سے یہ نویں لہر ہے۔ اس سے قبل جمعرات سے زیادہ تر سعودی عرب میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔ اس وقت سردی کاعروج ہے اور یہ سردی اگلے پیر تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمالی علاقے اور شمالی وسطی علاقے میں ٹھنڈ کی توقع ہے۔ شمالی علاقے میں کم سے کم درجہ حرارت صفر سے ایک تک ریکارڈ کیا جائے گا اور وسطی علاقے میں درجہ حرارت3 سے 9 کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ مشرقی علاقے اور مدینہ منورہ میں پارہ 5 سے 14 کے درمیان رہ سکتا ہے۔ مکہ مکرمہ میں 15 سے لیکر 20 ڈگری تک درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے۔ جازان میں درجہ حرارت 22 سے 24 سیلسیس ہوسکتا ہے۔ واضح رہے سعودی عرب کے شہروں میں ان دنوں ٹھنڈی ہوا کا زور دیکھنے میں آرہا ہے ۔ اس سال سردیوں کے موسم میں بعض علاقوں میں درجہ حرارت صفر سے بھی نیچے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…