اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں شب معراج انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، اس موقع پر خصوصی محافل میں واقعہ معراج کی فضیلت بیان کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شب معراج انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے اور اس حوالے سے منعقدہ محافل میں واقعہ معراج
کی فضیلت بیان کی گئی۔27رجب کی شب حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا، جب حضرت جبرائیل براق لے کر نبی آخرالزماں ؐ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی اے اللہ کے رسولﷺ، آپ کا رب آپ سے ملاقات چاہتا ہے، حضواکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم براق پر سوار ہوئے۔اس مقدس سفر کے دوران آپﷺ مکہ سے مسجد اقصی گئے اور وہاں تمام انبیائے کرام کی نماز کی امامت فرمائی۔ پھر آپ کو آسمانوں میں اللہ تعالی سے ملاقات کرانے کیلئے لے جایا گیا، وہاں رسول اکرمﷺ کو جنت اور دوزخ بھی دکھائی گئی۔ آپﷺ کی ملاقات مختلف انبیائے کرام سے بھی کرائی گئی، اسی سفر میں نماز بھی فرض ہوئی۔ شب معراج انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، اس موقع پر خصوصی محافل میں واقعہ معراج کی فضیلت بیان کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شب معراج انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے اور اس حوالے سے منعقدہ محافل میں واقعہ معراج کی فضیلت بیان کی گئی۔