اتوار‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

یہ میری حکومت نہیں ہے، مریم نواز

datetime 17  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے غریب متاثر ہوتا ہے مگر یہ حکومت میری نہیں، (ن )لیگ مہنگائی کی تب ذمہ دار ہو گی جب نوازشریف پاکستان میں ہوں گے۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق مریم نواز کی

نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، حکومتی ناقص کارکردگی پر نوجوانوں کے سوالات پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے حالات کی ذمہ داری (ن )لیگ پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ مہنگائی سے غریب متاثر ہوتا ہے لیکن یہ میری حکومت نہیں۔ ہماری حکومت تو تب ہو گی جب نوازشریف پاکستان میں ہوں گے۔ نواز شریف ہی پاکستان کو آگے لے جا سکتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی قائد نواز شریف کی ہدایت پر (ن) لیگ کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ میں دھڑے بندیوں کی خبریں سامنے آنے کے بعد سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پارٹی قائد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر مریم نواز سے ملنے لاہور پہنچے۔ انکی چیف آرگنائز مریم نواز سے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ملاقات ہوئی جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔اہم ملاقات میں مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کو یقین دہانی کرائی کہ پارٹی معاملات میں سینئر قیادت کو ساتھ لے کر چلیں گے۔مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا آپ کے ساتھ احترام کا مضبوط رشتہ ہے۔ بے پرکی پھیلانے والے ناکام ہوں گے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ میں آپکی بہن ہوں اور آپکی رہنمائی میں پارٹی اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا چاہتی ہوں، پارٹی میری اکیلی کی نہیں نوازشریف کی سربراہی میں سب مل کر پارٹی کیلئے کام کریں گے، آپ جیسے لیڈر پارٹی کا فخر ہیں اور آپ کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ

میں نواز شریف کا سپاہی تھا، ہوں اور ہمیشہ رہوں گا۔ میرا موقف ہے کہ پارٹی میں ہر معاملے پر مشاورت کو ترجیح دی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا سب کچھ مسلم لیگ (ن) کے لئے وقف کر رکھا ہے، نوازشریف میرے لیڈر ہیں اور شہباز شریف کی رہنمائی ہمیشہ میرے ساتھ رہی،

نواز شریف سے محبت ہے اس لئے (ن) لیگ میں ہیں۔(ن) لیگ میں رہا اور آخری دم تک (ن) لیگ میں ہی رہوں گا۔ مسلم لیگ (ن) سے کوئی دوری نہیں بڑھی، نواز شریف اور پارٹی سے آج بھی رابطہ قائم ہے اور کل بھی قائم رہے گا۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)


عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…