منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس آنیوالا شہری کراچی ایئرپورٹ پر انتقال کرگیا

datetime 16  فروری‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)سعودی عرب سے عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس آنیوالا بزرگ شہری کراچی ایئرپورٹ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے عمرہ کی سعادت حاصل کرکے 77 سالہ بزرگ شہری صدیق احمد خان کراچی پہنچے، جہاز سے اترنے کے بعد وہ امیگریشن کائونٹر پر پہنچے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔جناح ٹرمینل پر ڈاکٹرز کی ٹیم نے طبی معائنے کے بعد مسافر کے انتقال کی تصدیق کردی۔ ڈاکٹرز کے مطابق صدیق احمد خان کی وجہ موت دل کا دورہ ہے۔مسافر صدیق احمد خان عمرہ ادا کرکے پی آئی اے کی پرواز پی کے 732 سے جدہ سے کراچی پہنچے تھے، وہ کراچی کے علاقے لانڈھی کے رہائشی ہیں۔سول ایوی ایشن (سی اے اے)کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے ضابطہ کی کارروائی مکمل کرکے مسافر کی میت ورثا کے حوالے کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…