منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

شاہین آفریدی نے فٹنس پر اٹھنے والے سوالات کو بے بنیاد قرار دیدیا

datetime 16  فروری‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اپنی فٹنس پر اٹھنے والے سوالات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔بائیں ہاتھ کے ٹیسٹ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہاکہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور انہیں فٹنس کے حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے 22 سالہ شاہین شاہ آفریدی نے کہاکہ

لاہور قلندرز کی ٹیم کے حوصلے ملتان سلطانز کے خلاف فتح کے بعد خاصے بلند ہیں۔انہوں نے کہا کہ عاطف رانا اور ثمین رانا کے بھرپور تعاون کا مشکور ہوں جبکہ عاقب جاوید کا بطور کپتان اعتماد میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے اپنی فٹنس کے بارے میں سوال پر بتایاکہ عاطف بھائی نے ہاکی اسٹیڈیم بلایا جہاں قومی کھیل ہاکی کے لیے میرا جانا بہت ضروری تھا، وہاں سے واپسی پر مجھے ٹیم کی پریکٹس پر جانا تھا، جہاں ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ فٹ بال کھیلنے کے بعد میں نے نیٹ پر پریکٹس نہیں کی، جس کے بعد میری فٹنس پر باتیں ہونے لگیں بس اتنی سی بات ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے معلوم ہے کہ ٹیم کو میری ضرورت ہے اور مجھے اس بات کا بخوبی اندازہ ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ شاہد آفریدی ان کے لیے بڑی اہمیت رکھتے ہیں، ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ لالہ جتنے اچھے کرکٹر رہے اتنے بڑے انسان بھی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ محمد عامر کا بابر اعظم کے متعلق کہنا کہ وہ اور ٹیل اینڈرز کے خلاف گیند کرنا ایک جیسا ہے، سمجھ نہیں آیا۔ بابر اعظم ایک ورلڈ کلاس بیٹر ہے، لوگ اسے کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ماضی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے میچ میں سرفراز احمد کے ساتھ ان کی تلخی آج بھی ان کے لیے ایک افسوسناک لمحہ ہے۔لاہور قلندرز کے کپتان نے کہا کہ انہوں نے سرفراز احمد سے تب بھی معافی مانگی تھی اور آج بھی وہ ان سے معافی مانگتے ہیں،

ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں تمام ٹیمیں اچھی ہیں، جہاں تک لاہور قلندرز کا تعلق ہے، ہم اعزاز کا دفاع کرنے میں سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اہلیان لاہور ہمیں بھرپور انداز میں سپورٹ کرنے میدان میں آئیں گے تو ہمارا حوصلہ بڑھے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…