لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے بھی عمران خان کی عدالت عدم پیشی پر حفاظتی ضمانت کے لئے دی گئی درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے عمران خان کو پیش ہونے کے لئے ساڑھے چھ بجے تک کا وقت دیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔