پاکستان 1992کا ورلڈ کپ 2006میں جیتا تھا ندا یاسر کی ایک اور ویڈیو وائرل

16  فروری‬‮  2023

کراچی (این این آئی) پاکستانی شوبز کی اداکارہ اور میزبان ندا یاسر کے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔حال ہی میں میزبان و اداکارہ ندا یاسر اور شائستہ لودھی سٹار فاسٹ بائولر شعیب اختر کے17فروری سے شروع ہونیوالے ڈیجیٹل پلیٹ فارم اردو فلکس کے پروگرام

’دی شعیب اختر شو‘ میں شریک ہوئیں جس کا ٹیزر سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔پروگرام کے ٹیزر میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کو ندا یاسر سے ورلڈ کپ کے حوالے سے سوال پوچھتا ہوا دیکھا گیا جس پر ندا یاسر سوچ میں پڑ گئیں اور غلط جواب دے بیٹھیں۔ندا یاسر کے اس غلط مگر دلچسپ جواب سے سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر میمز کا طوفان آگیا ہے اور سوشل میڈیا پر ندا یاسر کی فارمولا ون کی طرح یہ ویڈیو بھی خوب وائرل ہو رہی ہے۔شو کے دوران شعیب نے ندا یاسر سے سوال کیا کہ پاکستان 1992 کا ورلڈ کپ کب جیتا تھا؟جس پر ندا یاسر نے تھوڑا سوچنے کے بعد ساتھی میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی سے مشورہ کرتے ہوئے جواب دیا کہ2006میں جیتا تھا۔شائستہ نے صحیح جواب دینے میں ندا یاسر کی مدد کرنے لگیں تو شعیب اختر نے انہیں روک دیا تاہم پھر بھی شائستہ نے ندا کو بتانے کی کوشش کی کہ 1992میں ہوا تھا۔ شعیب اختر نے اپنے سوال کو تبدیل کرتے ہوئے ندا یاسر کو پھر سے امتحان میں ڈال دیا اور سوال کیا کہ پاکستان 2009کا ورلڈ کپ کب جیتا تھا؟ ندا نے جواب دیا 1992میں۔جواب غلط معلوم ہونے پر ندا یاسر نے کہا میں پہلے والے سوال کا جواب دے رہی تھی جس پر شائستہ نے کہا پہلے سوال تو غور سے سنو۔ سوشل میڈیا پر پروگرام کا ٹیزر جاری ہوتے ہی وائرل ہو گیا اور صارفین نے شعیب اختر کے اس مزاحیہ انٹرویو پر دلچسپ تبصرے شروع کر دیئے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…