پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

معروف ٹی وی اینکر کامران شاہدکی فلم انڈسٹری میں انٹری فلم کا ٹریلر بھی جاری، جانتے ہیں کہانی کس موضوع پر لکھی گئی؟

datetime 15  فروری‬‮  2023 |

معروف ٹی وی اینکر کامران شاہد کی فلم انڈسٹری میں انٹری،فلم کا ٹریلر بھی جاری، جانتے ہیں کہانی کس موضوع پر لکھی گئی؟

کراچی(این این آئی) کامران شاہد کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ہوئے تم اجنبی‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔اس فلم کی کہانی بھی معروف ٹی وی اینکر کامران شاہد نے لکھی ہے فلم کی کہانی سقوط ڈھاکا کے پس منظر کے گرد گھومتی ہے جبکہ فلم میں 1971 کے مناظر دہرا کر عکسبند کئے گئے ہیں۔فلم میں میکال ذوالفقار اور سعدیہ خان مرکزی کردار ادا کر تے نظر آئیں گے۔ فلم کے ٹریلر میں ان دونوں کو ایک دوسرے سے محبت کرتے اور بعد ازاں جنگ شروع ہونے کے بعد ایک دوسرے سے جْدا ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔فلم کی کاسٹ میں اداکار میکال ذوالفقار، سعدیہ خان سمیت ثمینہ پیرزادہ اور شفقت چیمہ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ ’ہوئے تم اجنبی‘ میں 9 گانے شامل کئے گئے ہیں جبکہ فلم کا ٹائٹل ٹریک علی ظفر کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔اینکر پرسن کامران شاہد کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم عیدالفطر پر پاکستان کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…