منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

عائزہ کو پہلی بار دیکھ کر آنکھیں نہیں جھپک سکا تھا، دانش تیمور

datetime 14  فروری‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)معروف اداکار دانش تیمور نے اپنی اہلیہ عائزہ خان سے ہونے والی پہلی ملاقات سے متعلق بتایا کہ عائزہ اتنی خوبصورت تھیں کہ انہیں پہلی مرتبہ دیکھ کر پلکیں نہیں جھپک سکا تھا۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں میزبان نے دانش تیمور سے

ان کی اور عائزہ کی محبت اور پہلی ملاقات سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں دانش تیمور نے بتایا کہ میری عائزہ سے پہلی ملاقات آڈیشن کے وقت ہوئی تھی، ہم دونوں ایک ہی جگہ آڈیشن کیلئے گئے ہوئے تھے۔دانش تیمور نے کہا کہ عائزہ اس وقت بھی بہت خوبصورت تھی، عائزہ کو پہلی بار دیکھ کر میں آنکھیں نہیں جھپک سکا تھا، اس وقت میں نے سوچا کہ عائزہ سکرین پر آدھی خوبصورت لگتی ہے کیوں کہ حقیقت میں وہ اس سے کہیں زیادہ پیاری لگ رہی تھی۔دوسری جانب اداکارہ سے شادی اور تعلق پر بات کرتے ہوئے دانش نے بتایا کہ میں نے کبھی بھی اپنی مقبولیت پر غرور نہیں کیا کیونکہ میں شروع سے ہی اپنے حوالے سے کوئی غرور نہیں رکھتا، میں نے عائزہ کو بھی کبھی یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ میں بہت بڑا سٹار بن چکا ہوں اور تمہارا ابھی آغاز ہے، شائد یہی وہ وجہ ہے کہ ہم اب تک ایک ساتھ ہیں اور آج تک ہمارا تعلق ویسا ہی ہے جیسا پہلے تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…