اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے بجلی صارفین سے 76ارب روپے اضافی وصول کرنے کی منظوری دے دی، اضافی سرچارج مارچ سے جون 2023 کے دوران لگایا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی صارفین سے 76ارب روپے اضافی وصول کرنے کی سمری منظور کرلی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن کی سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے لی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ کے الیکٹرک سمیت بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں آئندہ 4 ماہ میں کی جائیں گی،صارفین سے اضافی سرچارج کے ذریعے مارچ سے جون2023کے دوران وصولیاں کی جائیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ رقم پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرض کی سود کی مد میں وصول کی جائے گی۔