اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بابر اعظم کا ڈریسنگ روم میں ہونا بڑی بات ہے، ڈیرن سیمی

datetime 12  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان سپر لیگ 8 کی فرنچائز پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کا ڈریسنگ روم میں ہونا بڑی بات ہے وہ دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کے دوران ڈیرن سیمی نے بابر اعظم کے ساتھ کام کرنے پر پرخوشی کا اظہار کیا۔

پشاور زلمی کے کیمپ میں بابر کی قیادت پر ڈیرن سیمی نے کہاکہ پشاور زلمی کے کیمپ میں شامل ہونے پر خوش ہوں، میں ہمیشہ لوگوں سے کہتا ہوں کہ میں خود کو بطور کوچ نہیں دیکھتا بلکہ خود کو بطور تدبیرکار لیتا ہوں،آپ بابر کا گیم دیکھیں جس میں آپ ٹیکنیکل نقطہ نظر سے زیادہ کچھ شامل نہیں کرسکتے۔ ڈیرن سیمی نے بطور کوچ اپنی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا ان پٹ کپتانی سمیت مختلف جگہوں پر کھلاڑیوں کے ساتھ کام کی حکمت عملی سے متعلق ہے، اگر ہم اچھی کوشش کریں جو میرے خیال میں ہم کریں گے اور ایک ایسی پلیئنگ الیون کو اکٹھا کریں گے جو میدان میں اتر کر بابر کے کام کو اٰسان بنائی گی اور یہی ٹیم ہمیں گیمز جیتنے اور چیمپئن بننے میں مدد دیگی۔بطور کھلاڑی، بطور مینٹور اور اب بطور کوچ زلمی کے ساتھ سفر پر بات کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے کہاکہ پشاور زلمی کے ساتھ سفر مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں گھر پر ہوں، زلمی ہمیشہ میرا گھر رہیگا، اگر آپ میری رنگت کو ہٹا کر دیکھیں تو آپ کو اس میں سے زلمی کا خون نکلتا نظر آئیگا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…