منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

شاہین آفریدی کی ڈیزائن کردہ لاہور قلندرز کی کٹ سوشل میڈیا پر چھا گئی

datetime 10  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے لاہور قلندرز کی کٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ڈیزائن کی ہے جو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہی ہے۔پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن 13فروری سے شروع ہو گا جس کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور

دفاعی چمپئن لاہور قلندرز کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا۔چند روز قبل لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ شاہین آفریدی ہمارے کپتان ہیں، نئی کٹ بھی وہی ڈیزائن کر رہے ہیں، جیسے وہ وکٹیں گراتے ہیں ان کا کٹ ڈیزائن بھی سب کے ہوش اڑا دے گا۔اب لاہور قلندرز کی جانب سے ایک اور ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے ٹیم کی کٹ کی رونمائی کی گئی ہے۔لاہور قلندرز کی کٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس پر پورے لاہور کا نقشہ بنا ہوا ہے جو اس کٹ کی مقبولیت میں مزید اضافہ کرتا ہے۔شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے ڈیزائن کردہ لاہور قلندرز کی کٹ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے کٹ کو خوب سراہا جا رہا ہے۔لاہور قلندرز کی جانب سے ٹورنامنٹ کے لیے دو آفیشل کٹس تیار کی گئی ہیں، ایک ہرے اور دوسری لال رنگ کی ہے، ہرے رنگ کی کٹ لاہور میں ہونے والے میچز میں استعمال کی جائے گی جبکہ لال رنگ کی کٹ دیگر شہروں میں ہونے والے میچز میں استعمال کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…