کراچی(این این آئی)ایف آئی اے نے نجی این جی او کی چیئرپرسن کو گرفتار کر لیا، ملزمہ جعلسازی سے بچوں کو گود لینے کے نام پرامریکا اسمگل کرتی تھی۔ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے نجی این جی او کی چیئرپرسن کو گرفتارکرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتارملزمہ معصوم بچوں کی غیرقانونی اسمگلنگ میں ملوث پائی گئی، ملزمہ کے خلاف کارروائی امریکی قونصل خانے کی شکایت پرعمل میں لائی گئی، گرفتار ملزمہ جعلسازی سے بچوں کو گود لینے کے نام پرامریکا اسمگل کرتی تھی۔ملزمہ کو ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد ہونے پرگرفتار کیا گیا،اسپیشل جج سنٹرل کراچی نے ملزمہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کی، ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔