منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

’’پٹھان ‘’برج خلیفہ بولیورڈ‘ پر شوٹ ہونے والی پہلی فلم بن گئی

datetime 10  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) شاہ رْخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کے چند مناظر’برج خلیفہ بولیورڈ‘ پر شوٹ کئے گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم پٹھان کے ہدایتکار سدھارتھ آنند نے انکشاف کیا کہ فلم کا ایک ایکشن سین ’برج خلیفہ بولیورڈ‘ پر شوٹ کیا گیا ہے۔ہدایتکار نے بتایا کہ

جان ابراہم اور شاہ رْخ خان کا ایک ایکشن فائٹ سین برج خلیفہ بولیورڈ پر عکسبند کیا گیا ہے جس کیلئے دبئی پولیس نے فلم کی پروڈکشن ٹیم کی مدد کی اور اس جگہ کو کچھ دیر کیلئے شوٹنگ کے لیے بند کیا گیا۔سدھارتھ آنند کے مطابق یہ فلم ’پٹھان‘ کا سب سے مشکل ایکشن سین تھا جس میں دِکھایا گیا کہ چلتی ٹرین کے اوپر، ایک ہوائی جہاز کے ساتھ فضا میں ہے جبکہ شاہ رْخ اور جان لڑائی کر رہے ہیں یہ سین برج خلیفہ کے بولیورڈ میں عکس بند کیا گیا ہے جبکہ پٹھان ایسی پہلی بالی ووڈ فلم ہے جس کی شوٹنگ برج خلیفہ بولیورڈ میں کی گئی۔ہدایتکار کا کہنا تھا کہ انہیں اس سین کو برج خلیفہ بولیورڈ میں شوٹ کرنا ناممکن لگ رہا تھا تاہم دبئی حکام اور پولیس نے ان کے ساتھ بیحد تعاون کیا اور بھرپور مدد کی۔سدھارتھ آنند کا کہنا تھا کہ برج خلیفہ بولیورڈ میں رہنے والے ان کے ایک دوست نے انہیں بتایا کہ ہمیں نوٹس موصول ہوا ہے کہ ہم اس اوقات میں بولیورڈ تک رسائی حاصل نہیں کر پائیں گے جس کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ یہاں ان کی فلم کی شوٹنگ ہونے والی ہے۔یاد رہے کہ بالی ووڈ کی فلم پٹھان اب تک کی تمام فلموں کے ریکارڈ توڑتے ہوئے رواں ہفتے 900 کروڑ کما چکی ہے فلم میں شاہ رْخ خان، جان ابراہم، دیپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار نبھائے ہیں جبکہ سلمان خان بھی جلوہ گر ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…