لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عام انتخابات کے انعقاد میں سنجیدہ نہیں،پنجاب اور خیبر پختوانخواہ الیکشن کے لئے وکلاء برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ عمران خان سے زمان پارک میں ان کی رہائشگاہ پر وکلاء رہنمائوں نے ملاقات کی ۔ جس میں مجموعی سیاسی صورتحال ، رہنمائوں کی گرفتاریوں ، صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ ہونے اور جیل بھرو تحریک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔عمران خان نے کہا کہ میری جنگ ملک میں آئین کی بالا دستی کیلئے ہے ،انتخابات کو التواء میں ڈالا گیا تو جیل بھرو تحریک شروع کریں گے،وکلاء میرے ہمراہ اس تحریک کا ہر اول دستہ بنیں۔