بدھ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2024 

ہمارا خیال تھا خان صاحب نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ہے اب مچلکے جمع نہیں کرائیں گے ، ن لیگ

datetime 7  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہمارا خیال تھا خان صاحب نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا اب مچلکے جمع نہیں کرائیں گے ،جیل بھرو تحریک عدالتوں سے استثنیٰ لینے کی تحریک میں تبدیل ہوچکی ہے،ٹیرئن وائٹ کیس ایک لیگل کیس ہے،

پاکستان کا قانون کہتا ہے آپ نے بچوں کو ڈکلیئر کرنا ہے، اگر آپ بچے ڈکلیئر نہیں کئے تو آپ صادق اور امین نہیں رہے۔ منگل کو پی ٹی وی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے معاون خصوصی عطا تارڈ نے کہا کہ زمان پارک کے باہر خواتین کا جو حصار ہے خان صاحب اس سے باہر نکلیں گے،کہیں گے میں کیسز کا سامنا کروں گا جس نے پکڑنا ہے پکڑ لے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب جس سیاسی جدوجہد کا ڈرامہ رچاتے ہیں اس میں کوئی قید و بند کی صعوبتیں نہیں،وکلاء تحریک کے وران جب لاہور میں چھاپہ پڑنے کا ڈر تھا تو یہ دیور پھلانگ کر بھاگ گئے تھے،عمران خان ک چھپنا یا بھاگنا ہی آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ماڈل ٹاؤن سے گواجرانوالہ تک پہنچے عدلیہ بحال ہو چکی تھی ،عمران خان ناجانے کیوں گرفتاری سے خوف آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں سب سامنے ہے، آپ توشہ خانہ کیس میں کتنی دیر چھپیں گے،آپ کب تک ٹانگ کا بہانا بنائیں گے، آپ چاہتے ہیں کیسز میں تاخیر ہو،ہم نے نیب کا ٹرائل روز کی بنیاد پر بھگتا ہے،آ پ کے پاس وکلا کی ٹیم ہے جو دھوکا اور بہانے بازی کا مشورہ دیتی ہے،آج توشہ خانہ کیس تھا آپ اپنا ویڈیو لنک بیان ریکارڈ کروا دیتے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ فریب اور منافقت کی انسانی شکل عمران خان ہے،منافق کی تین نشانیہ ہیں،امانت میں خیانت کی نشانی یہ توشہ خانہ کیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری معزز عدالت سے گزارش ہے

عمران خان کا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کیا جائے،منصف بھی ذرا کتراتے ہیں کہ یہ سوشل میڈیا پر گالیاں دیتا ہے،یہ نہیں ہوسکتا ہے کہ ملک میں انصاف کا دوہرا معیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد خان بھٹی کو گرفتار نہیں کیا گیا وہ روپوش ہے، محمد خان بھٹی کو ان لوگوں نے خود روپوش کر رکھا ہے۔



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…