پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی میں اختلافات، اسد قیصر کے خلاف بغاوت پھوٹ پڑی

datetime 6  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف ضلع صوابی میں شدید اختلافات سامنے آگئے۔پارٹی کے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں نے اسد قیصر کیخلاف بغاوت کردی اور واضح طور پر

کہا ہے کہ چند رہنماؤں کے مسلط کردہ فیصلے اور ڈکٹیشن کی پالیسیاں انہیں قبول نہیں۔سابق اسپیکر اور شہرام ترکئی کی پالیسیوں سے کارکنوں میں احساس محرومی بڑھ گیا ہے۔پارٹی کے ذرائع نے بتایاکہ پارٹی کارکنوں نے تحصیل ٹوپی کے علاقوں میں حالیہ مختلف اجلاسوں میں بتایا کہ گزشتہ 9 سالوں میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پارٹی کی پالیسیوں پر حاوی رہے اور شہرام خان ترکئی کے بعد سے سابق صوبائی وزیر تعلیم و صحت نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی تو انہوں نے بھی انہیں کوئی اہمیت نہ دی جس سے حامیوں میں احساس محرومی پیدا ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تین روز قبل اسد قیصر نے اسلام آباد میں اپنے اہم حامیوں سے اہم ملاقات کی تھی، اس اجتماع کا مقصد یہ تھا کہ ان کی مخالفت کرنے والے رہنماؤں اور کارکنوں کی رفتار کا کیسے مقابلہ کیا جائے اور وہ کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…