ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

کرکٹر محمد حفیظ نے جامعہ کراچی میں داخلہ لے لیا

datetime 4  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے جامعہ کراچی کے شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنس میں داخلہ لے لیا۔تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے فیس بْک میں محمد حفیظ کے جامعہ کراچی میں داخلہ کی تصدیق کی گئی۔محمد حفیظ نے صدر شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس سائنسز جامعہ کراچی پروفیسر

ڈاکٹر باسط انصاری کے ہمراہ وائس چانسلرجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران 42 سالہ نوجوان کھلاڑی نے بتایا کہ کھیل کی وجہ سے وہ اپنا تعلیمی سفرمکمل نہیں کرسکے تھے تاہم اب انہیں ایک بہترین موقع میسرآیا ہے جس سے وہ بھرپوراستفادہ کریں گے۔مداحوں کی جانب سے پروفیسر کہلانے والے کھلاڑی محمد حفیظ نے بتایا کہ وہ اپنی نوجوانی کے دنوں میں کرکٹ کی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل نہیں کر پائے تھے۔ملاقات میں قومی کرکٹ کے سابق کپتان نے پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کو بتایا کہ ان کا داخلہ شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس سائنسز میں ہوا کہ اس لیے وہ بھی رواں سال سے جامعہ کراچی کے طالب علم ہیں۔اسی دوران ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے 42 سالہ ا?ل رائونڈر محمد حفیظ کو جامعہ کراچی میں خوش آمدیدکہتے ہوئے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کوکھیل کود میں بھی حصہ لینا چاہئے جو ذہنی وجسمانی نشوونما کے لئے ناگزیرہے۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی کے طلبہ آپ کے اسپورٹس تجربات سے بھرپوراستفادہ کریں گے۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ میچ 2021 میں پاکستان ٹیم نے بھارتی ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد جامعہ کراچی نے پاکستانی کے تمام کھلاڑیوں کو اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت ٹیم کے تمام کھلاڑی جامعہ کراچی میں مفت تعلیم حاصل کر سکیں گے۔محمد حفیظ نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران 55 ٹیسٹ میچز، 218 ون ڈے میچز اور 119 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…