شاہین آفریدی کے نکاح کی تقریب میں سارا وقت نعتیں چلائی گئیں ،مہمانوں نے قومی لباس کا انتخاب کیا

4  فروری‬‮  2023

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹر شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کے نکاح کی تقریب میں سارا وقت اسپیکرز پر نعتیں چلائی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق شاہین اور انشا کے نکاح کی تقریب کے دور ان سارا وقت اسپیکرز پر نعتیں چلائی گئیں جس کی ویڈیوز نے صارفین کی خوب توجہ سمیٹی۔

تقریب میں شرکت کیلئے آنے والے مہمانوں نے قومی لباس کا انتخاب کیا۔تقریب میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والے شاداب خان بھی موجود تھے۔سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ اور آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان نے بھی تقریب میں شرکت کی تھی۔دوسری جانب پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیٹی انشا کے ہمراہ داماد شاہین آفریدی کی تصویر جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق شاہین اور انشا کا نکاح 3 فروری کو ہوا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ہفتے کی صبح شاہد آفریدی نے بیٹی اور داماد کے نکاح کی تصویر جاری کی اور ساتھ ہی ان کیلئے خوبصورت پیغام بھی ٹوئٹر پر لکھا۔شاہد آفریدی نے لکھا کہ بیٹی باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہے کیونکہ یہ بڑی نعمت سے کھلتا ہے۔شاہد آفریدی نے لکھا کہ بیٹی وہ ہے جس کے ساتھ آپ ہنستے ہیں، خواب دیکھتے ہیں اور دل سے پیار کرتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ بطور والد میں نے اپنی بیٹی کو شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دیا، ان دونوں کو میری طرف سے ،مبارک ہو۔دوسری جانب انشا آفریدی کی دلہن بنے شاہین کے ساتھ بیٹھی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں جوڑے کے ہمراہ مصباح الحق کی اہلیہ کو بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…