کراچی (این این آئی)اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 10 سال کی کم ترین سطح پرآگئے ہیں۔ملک میں معاشی بحران بڑھنے کے ساتھ روپے کی قدر میں بھی بتدریج کمی آرہی ہے، جبکہ اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر بھی کم ہوتے جارہے ہیں۔27 جنوری تک مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت 3 ارب 8 کروڑ ڈالر رہی اور دسمبر 2013 میں اسٹیٹ بینک کے پاس ذخائر کا حجم 2 ارب 96 کروڑ ڈالر تھا۔ملک میں موجود مجموعی زرمبادلہ کا حجم 8 ارب 74 کروڑ ڈالر ہے، جس میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس 3 ارب 8 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ ہے اور کمرشل بینکوں کے پاس ذخائر کی مالیت 5 ارب 65 کروڑ ڈالر ہے۔