جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کو بتا دیا آپ کو زہر دیا جاسکتا ہے، شیخ رشید احمد کے اہم انکشافات

datetime 26  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو بتایا ہے آپ کو زہر دیا جاسکتا ہے،چیف الیکشن کمشنر بتائیں انہیں الیکشن کروانے ہیں یا پرچے کاٹنے ہیں، الیکشن نہ ہوئے تو ملک سنبھالنا کسی کے بس کی بات نہیں ہوگی۔شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کو کچھ پتا ہی نہیں ہے روزانہ ایک ایشو کھڑا کردیتی ہے۔

اب بدلا ہوا زمانہ ہے دنیا بدل گئی ہے یہ پرانے دور میں رہ رہے ہیں، لوگوں کے پاس کھانے کیلئے آٹا نہیں ہے ہر گھر میں قیامت کا سماں ہے، عوام میں قحط کا عالم ہے ملک خانہ جنگی کی طرف جارہا ہے، لوگ آگ بگولا ہیں لوگوں کی آنکھوں میں خون اترا ہوا ہے، عیدگاہ پیربدھائی قبرستان میں لکھا ہے جس کے پاس قبر کے پیسے نہیں ہیں وہ اس موبائل نمبر پر رابطہ کرے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان سے کہنا چاہتا ہوں آپ نے الیکشن کرانے ہیں یا پرچے کاٹنے ہیں، الیکشن کمیشن فواد چوہدری پر ناراض ہے کہ انہیں منشی کہہ دیا، میں نے اسحاق ڈار کو ایک ہزار مرتبہ اتفاق فاؤنڈری کا منشی کہا ہے، آج تک بغاوت کے مقدمے میں کس کو سزا ہوئی ہے، 75سال میں کوئی حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرسکی،اداروں اور عوام کا نام ہی پاکستان ہے، عوام کے گھر میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے یہ سمجھ رہے ہیں نزلہ ان پر نہیں گرے گا، اس تباہی کی ذمہ داری سب پر عائد ہوگی، دو اسمبلیاں تحلیل ہوچکی ہیں بہتر ہے الیکشن کمیشن انتخابات کی طرف جائے، عام انتخابات کروالیے جائیں تاکہ جان چھوٹ جائے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ان کا ہر کام عمران خان کے حق میں جارہا ہے،انہوں نے عمران خان کو گولی ماری وہ مزید مقبول ہوگیا، عمران خان کو بتایا ہے آپ کو زہر دیا جاسکتا ہے، گیارہ جماعتیں مل کر بھی عمران خان کے سامنے الیکشن لڑنے کیلئے تیار نہیں ہیں، نواز شریف وطن واپس آئیں آٹے دال کا بھاؤ پتا چل جائے گا،ہم سب کو ٹرک کی بتی کے پیچھے محسن نقوی کے پیچھے لگادیا گیا ہے۔

محسن نقوی کی اوقات کیا ہے یہ آصف زرداری کا فرنٹ مین ہے، محسن نقوی آصف زرداری کی جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی ہے، صبح عمران خان کو کہوں گا کہ محسن نقوی کا نام نہ لیں کیا پدی کیا پدی کا شوربہ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کا ایجنڈا عمران خان کی مقبولیت ختم کرنا ہے، انہوں نے سب کچھ کرکے دیکھ لیا عمران خان کا کچھ نہیں بگڑ سکا ، مارچ اپریل میں حالات بہت زیادہ خراب دیکھ رہا ہوں۔

پاکستان میں سب سے حساس حلقہ میرا ہے، آرمی چیف کا گھر اور جی ایچ کیو میرے حلقے میں ہے، میرے محلے میں سے تین لیفٹیننٹ جنرل ہیں، فوج کو سمجھنا چاہئے کہ عوام بغاوت کی طرف جارہے ہیں، ادارے کی تذلیل کا مشن رکھنے والے قابل مذمت ہیں، عوام الیکشن کی طرف جانے کا تقاضہ کررہی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ یہ جس کی طرف سے بھی ہوا ہے بہرحال آج ہر طرف فواد ہی فواد ہورہی ہے، فواد چوہدری، اس کا بھائی اور کزن کیمرے پر ہیں اور سیاست کیا ہوتی ہے، جن نااہلوں نے یہ کیاانہوں نے عمران خان کی خدمت کی ہے، اگر الیکشن نہیں ہورہے تو پھر ملک سنبھالنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے، ادارے کہتے ہیں سیاست سے دور رہنا چاہتے ہیں تو ثابت بھی کرنا پڑے گا، صوبوں میں الیکشن کیلئے عمران خان نے راہ ہموار کردی ہے، صوبوں میں الیکشن کے بعد قومی اسمبلی میں عمران خان کا ٹکٹ بلیک ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…