جمعہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ایس ایل8،کون سے بڑے کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے؟

datetime 25  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)انگلینڈ کے لیگ اسپنر عادل رشید اور جارح مزاج بیٹر ہیری بروک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے 8ویں ایڈیشن میں شرکت نہیں کریں گے۔انگلینڈ کے عادل رشید اور ہیری بروک اس سال پاکستان سپر لیگ کے دوران ایکشن میں نہیں ہوں گے،

ان کے علاوہ دیگر 16 پلیئرز بھی اپنی اپنی انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے ٹیموں کو جزوی طور پر دستیاب ہوں گے، ٹیمیں ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں ان پلیئرز کا متبادل چنیں گی۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے عادل رشید ملتان سلطانز کو دستیاب نہیں ہوں گے، وہ انگلینڈ کی کمٹمنٹ اور اس سے قبل آرام کی وجہ سے اس سال پی ایس ایل نہیں کھیل پائیں گے جبکہ ہیری بروک لاہور قلندرز کو دستیاب نہیں ہوں گے تاہم فرنچائز پر امید ہے کہ انگلش کرکٹر ایک میچ کھیل لیں ۔ دوسری جانب 16 دیگر کرکٹرز انٹرنیشنل اور دیگر مصروفیات کی بنیاد پر جزوی طور پر عدم دستیاب ہوں گے، افغانستان کے راشد خان اور انگلینڈ کے جارڈن کاکس ابتدائی تین میچز نہیں کھیل پائیں گے، قلندرز بدھ کو ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں ان کا متبادل چنیں گے۔اس طرح اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم جزوی طور پر عدم دستیاب رہنے والے ایلیکس ہیلز، رحمن گرباز، فضل فاروقی اور معین علی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہسارانگا، جیسن روئے ، نوین الحق اور اوڈین اسمتھ، پشاور زلمی راومن پاول اور مجیب الرحمن جبکہ ملتان ڈیوڈ ملر، اکیل حسین اور ٹم ڈیوڈ کے متبادل پلیئرز ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں چنیں گی۔ واضح رہے کہ ٹیموں نے جزوی دستیاب پلیئرز کو ابتدائی ڈرافٹ میں اس لیے پک کیا تھا کیوں کہ اس کی بنیاد پر وہ انہیں اگلے سیزن میں برقرار رکھ پائیں گے، ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں پک ہونے والا پلیئر اگلے سیزن کیلئے اسکواڈ میں ری ٹین نہیں ہوسکتا۔پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے شروع ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…