اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فواد چوہدری کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس کابیان سامنے آ گیا

datetime 25  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس کا بھی موقف سامنے آگیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے آئینی اداروں کے خلاف شر انگیزی پیدا کرنے کی کوشش کی، آئینی ادارے کی درخواست پر

فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر کو فرائضِ منصبی سے روکنے کے لیے ڈرایا دھمکایا ،آئینی ادارے کی درخواست پر فواد چوہدری کے خلاف سیکریٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا ،انہوں نے آئینی اداروں کے خلاف شر انگیزی پیدا کرنے اور اداروں کے خلاف لوگوں کے جذبات مشتعل کرنے کی کوشش کی ، فواد چوہدری کے خلاف مقدمے پر قانون کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے ان کے خلاف مقدمہ گزشتہ رات تھانہ کوہسار میں سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی درخواست پر درج کیا گیا۔ درج کی گی ایف آئی آر کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہو گئی ہے، جو لوگ نگراں حکومت میں لگ رہے ہیں ان کا سزا ہونے تک پیچھا کریں گے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…