لاہور(آئی این پی)پنجاب میں انتخابات کیلئے تیاریاں جاری ہیں، پولنگ کس تاریخ کو ہوسکتی ہے، الیکشن کمیشن نے فریقین اور گورنر پنجاب کو مجوزہ تاریخوں سے آگاہ کردیا۔پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے تیاریاں شروع کردیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں کس تاریخ کو الیکشن کرائے جاسکتے ہیں، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے فریقین اور گورنر پنجاب کو انتخابات کیلئے تاریخیں تجویز کردی ہیں۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق 9 سے 12 اپریل میں سے کوئی بھی تاریخ انتخابات کیلئے موزوں ہے، حتمی تاریخ گورنر پنجاب طے کریں گے۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان خطوط بھی تحریر کرچکے ہیں۔