لاہور (این این آئی) پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے غیر ملکی کوچز کی تقرری کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی کوچز کے نخرے ہوتے ہیں، سابق پاکستانی کھلاڑیوں کو عزت دینی چاہئے۔انہوں نے ایک انٹرویو میں انگلینڈ سے ٹیسٹ اور نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز میں
پاکستان کی شکست میں پلاننگ کی کمی کو اہم وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم انگلینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف ہوم ایڈوانٹیج نہیں لے سکے۔مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے شکوہ کیا کہ اپنے لوگوں کو اہمیت نہیں دیتے اور باہر کے لوگوں کو سر پر بٹھا لیتے ہیں، انہوں نے غیر ملکی کوچ کی تقرری کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سابق پاکستانی کھلاڑیوں کو اہمیت دینی چاہئے۔سابق کپتان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم بہترین کھلاڑی ہے، اس کو بطور کپتان مزید وقت دینا چاہئے۔مصباح الحق نے شاہد آفریدی کی سلیکشن کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ نظرانداز ہونے والے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہونے پر خوشی ہے۔ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے غیر ملکی کوچز کی تقرری کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی کوچز کے نخرے ہوتے ہیں، سابق پاکستانی کھلاڑیوں کو عزت دینی چاہئے۔