ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

سریے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

datetime 17  جنوری‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)صنعت کے بند ہونے کے منڈلاتے خطرات کے درمیان لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز)کھولنے میں حکومت سے مدد طلب کرتے ہوئے مینوفیکچررز نے خام مال کی قیمت میں مسلسل اضافے، سپلائی چین متاثر ہونے اور بڑھتی پیداواری لاگت کا جواز دیتے ہوئے فی ٹن اسٹیل بارز کی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار 5 سو روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچادی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک اور پیش رفت میں گھریلو آلات اور گاڑیاں بنانے میں استعمال ہونے والی جست کی چادر یا کولڈ رولڈ شیٹ کی قیمت 14 ہزار روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 80 ہزار روپے فی ٹن کر دی گئی۔سریے کے ایک ڈیلر نے بتایا کہ فیضان اسٹیل نے 16ایم ایم-25ایم ایم کا ریٹ بڑھا کر 2 لاکھ 40 ہزار 5 سو روپے فی ٹن اور 10ایم ایم -12ایم ایم کا ریٹ 2 لاکھ 43 ہزار 5 سو روپے کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آغا اسٹیل انڈسٹریز نے بھی 16ایم ایم- 32 ایم ایم کا ریٹ بڑھا کر روپے 2 لاکھ 41 ہزار 5 سو اور 10ایم ایم -12 ایم ایم کا ریٹ 2 لاکھ 43 ہزار 5 سو روپے کر دیا۔دسمبر 2022 کے آخری ہفتے میں، اسٹیل بار کے ریٹ 10 ایم ایم -12ایم ایم کے لیے 2 لاکھ 24 ہزار 50 سو روپے سے 2 لاکھ 25 ہزار 5 سو روپے اور 16ایم ایم – 25 ایم ایم کا فی ٹن ریٹ 2 لاکھ 22 ہزار 5 سو روپے سے 2 لاکھ 23 ہزار 5 سو روپے تھا۔اس سے قبل سریے کی بلند ترین شرح جون 2022 میں 2 لاکھ 36 ہزار روپے تھی۔رواں مالی سال جولائی سے نومبر کے دوران اسٹیل بار بنانے کے لیے اہم خام مال لوہے اور اسٹیل کے اسکریپ کی درآمد 17 لاکھ ٹن کے مقابلے میں 36 فیصد کم ہو کر 10 لاکھ ٹن رہ گئی تاہم درآمدی اسکریپ کی اوسط فی ٹن قیمت جولائی تا دسمبر 2022-23 میں 563 ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 579 ڈالر تھی۔پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز (پی اے ایل ایس پی)نے اسٹیٹ بینک پاکستان اور وزیر خزانہ پر زور دیا کہ وہ ایل سیز کو بروقت کھولنے کو یقینی بنا کر اسٹیل انڈسٹری کی مدد کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…