بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سٹاک مارکیٹ میں اڑھائی سال بعد بدترین مندی، سرمایہ کاروں کے 200 ارب ڈوب گئے

datetime 17  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود مزید دو فیصد بڑھنے کی افواہوں، بروکریج ہاسز کی لیوریج پر ایکسپوژر آٹ ہونے، منفی معاشی اشاریوں اور غیر یقینی سیاسی صورتحال کے سبب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ڈھائی سال کے بعد منگل کو بڑی نوعیت کی مندی رونما ہوئی۔تفصیلات کے مطابق مسلسل تیسرے سیشن

میں بھی بدترین مندی کے نتیجے کے ایس ای 100انڈیکس جولائی 2020 کے بعد 39000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے بھی نیچے آگیا، اس طرح سے گزشتہ تین سیشنز کے دوران مجموعی طور پر 2460 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔منگل کو مندی کے سبب 83 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 1 کھرب 99 ارب 30 کروڑ 72 لاکھ 32 ہزار 503 روپے ڈوب گئے۔کاروبار کے ابتدائی دورانیے میں شعبہ جاتی بنیادوں پر خریداری سرگرمیوں سے ایک موقع پر 222 پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی لیکن ڈالر کی قدر میں تسلسل سے اضافے، حکومت کی جانب سے اقتصادی نوعیت کے حتمی فیصلوں میں تاخیر سے قرض پروگرام میں طویل تاخیر اور 200 ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد ہونے کی اطلاعات سے مارکیٹ میں تازہ سرمایہ کاری کے بجائے حصص کی آف لوڈنگ پر رحجان غالب رہا جس سے جاری تیزی ایک موقع پر 1432پوائنٹس کی بڑی نوعیت کی مندی میں تبدیل ہوگئی۔ماہرین کے مطابق لارج اسکیل سمیت چھوٹی و درمیانی درجے کی صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کی نمو میں کمی، ایل سیز نہ کھلنے، گھٹتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر اور چار ارب ڈالر کے ذخائر ملکی ضروریات کے لیے ناکافی ہونے جیسے عوامل نے مارکیٹ میں گھبراہٹ کی فضا بڑھائی کیونکہ سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ اس پریشان کن صورتحال میں لسٹڈ کمپنیوں کی پیداوار فروخت اور منافع میں مزید کمی واقع ہوگی۔

نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1378.54 پوائنٹس کی کمی سے 38342.21 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 565.61 پوائنٹس کی کمی سے 14080.47، کے ایم آئی 30 انڈیکس 3132.34پوائنٹس کی کمی سے 64821.48 اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 616.14پوائنٹس کی کمی سے 18813.53 پر بند ہوا۔کاروباری حجم پیر کی نسبت 95.09 فیصد زائد رہا

اور مجموعی طور پر 20 کروڑ 59 لاکھ 6 ہزار 982 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 340 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں صرف 34 کے بھا میں اضافہ 281 کے داموں میں کمی اور 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں نیسلے پاکستان کے بھا 196 روپے بڑھ کر 5495 روپے اور پاک سروسز کے بھا 104 روپے بڑھ کر 2149 روپے ہوگئے جبکہ بھنیرو ٹیکسٹائل کے بھا 76.80 روپے گھٹ کر 948.20روپے اور پاکستان ٹوبیکو کے بھاو 69روپے گھٹ کر 851روپے ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…