تل ابیب (این این آئی )اسرائیل کے ایک فوجی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر آزادانہ حملے کا منصوبہ مکمل طور پر تیار نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے کہا کہ اگر سیاسی قیادت نے حکم دیا تو اسرائیلی فوج کسی بھی وقت ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر دے گی۔ عسکری ذریعے نے یہ عندیہ بھی دیا کہ جنگی طیاروں اور خصوصی گولہ بارود کی خریداری کے ذریعے ایران کے خلاف فوجی حملے کی تیاری جاری رہے گی۔اسی کے ساتھ ذریعہ نے بتایا کہ شام پر اسرائیلی حملے وہاں ایران کی فوجی پوزیشن کو متاثر کرتے ہیں۔ اسرائیل کو ہر وقت شام، لبنان اور عراق میں ایران کی پوزیشننگ اور خطرات کا سامنا ہے۔انہوں نے اطلاع دی کہ اسرائیلی فوج نے شام اور اس سے زیادہ دور دراز علاقے میں ایران پر حملہ کیا۔