منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایک حریف کیخلاف 10 سنچریاں، کوہلی نے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑدیا

datetime 16  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی ( این این آئی) بھارت کے ویرات کوہلی نے سابق بھارتی کپتان اور دنیائے کرکٹ کے عظیم بیٹر سچن ٹنڈولکر سے اہم اعزاز چھین لیا۔سچن ٹنڈولکر کے ریٹائر ہونے کے بعد یہی خیال کیا جارہا تھا کہ عظیم بیٹر کے ریکارڈ شاید کوئی توڑ نہ پائے لیکن بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے گزشتہ 11،10سالوں میں جس طرح کارکردگی دکھائی تو امید یہی جارہی تھی کہ صرف کوہلی ہی ٹنڈولکر کے ریکارڈز توڑ سکتے ہیں۔

پہلے بھی کئی ریکارڈز اپنے نام کرنے کے بعد اب ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اہم اعزاز چھین لیا ہے، وہ ون ڈے کرکٹ میں بھارت میں سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والے بھارتی کرکٹر بن گئے ہیں۔ویرات کوہلی نے یہ اعزاز بھارت کا دورہ کرنے آئی سری لنکا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں شاندار 166 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر حاصل کیا۔کوہلی بھارت میں ریکارڈ 21 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں، ٹنڈولکر نے 20سنچریاں بنائی تھیں۔واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب سیزیادہ سنچریوں کا ریکارڈ ٹنڈولکر کے پاس ہیں جنہوں نے اپنیطویل کیریئر میں 49 سنچریاں اسکور کیں، اس فہرست میں کوہلی کا دوسرا نمبر ہے، ان کی سنچریوں کی تعداد 46 ہے۔ یاد رہے کہ بھارت نے سری لنکا کے خلاف 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑے مارجن سیکامیابی حاصل کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔بھارتی ٹیم نے تیسرے ون ڈے میں سری لنکا کو 317 رنز سے شکست دے دی، یہ رنز کے اعتبار سے ون ڈے میں کسی بھی ٹیم کی سب سے بڑی فتح ہے۔بھارت نے سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 390 رنز بنائے، ویرات کوہلی نے ناقابل شکست 166 اور شبمن گل نے 116 رنز کی اننگز کھیلی۔391 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم صرف73 رنز پر آل آٹ ہوگئی، بھارت نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…