پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو اسمبلی توڑنے کی ہدایات مل گئی ہیں، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے منگل کے روز خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے، وزیراعلیٰ منگل کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو بھیجیں گے۔