بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

سال 2022 ،سوشل میڈیا ایپس کے استعمال میں غیرمعمولی اضافہ

datetime 15  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )دنیا بھر میں ڈجیٹل رجحانات پر نظررکھنے والی ایک کمپنی ڈیٹا اے آئی نے 91 صفحے کی رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2022 میں سوشل میڈیا ایپ کی مقبولیت اور اس پر گزارے گئے عوامی وقت میں بھی غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارم کے علاوہ نئی ایپ بھی اپنی جگہ بناسکیں جن میں بی ریئل نامی تصویری ایپ بھی ہے جن کے صارفین اگست 2022 میں 53 لاکھ تھے اور اب ایک کروڑ تک پہنچ چکے ہیں۔ تاہم ان میں امریکی صارفین کی اکثریت ہے اور میٹا کی ایپس یعنی فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام اور ٹک ٹاک اب بھی سرفہرست ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2022 میں ٹک ٹاک ایپ کی آمدنی میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے جو سب سے زیادہ بھی ہے۔ اس سال بالخصوص لائیو اسٹریمنگ اور لائیو شاپنگ اسٹریم بہت مقبول ہوئیں۔ پھر ٹک ٹاک نے ایپ کے اندر ہی کرنسی خریدنے اور فروخت کرنے کی سہولت بھی دی جسے بہت سراہا گیا ہے۔اس سال امریکی صارفین چین اور جاپان سے بازی لے گئے اور انہوں نے سب سے زیادہ وقت سوشل میڈیا ایپ پر صرف کیا۔ سوشل میڈیا ایپس کے استعمال پر عالمی پیمانے پر تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ سال 2022 میں سوشل میڈیا ایپس پر گزارے گئے وقت میں بھی 17 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔پیشگوئی کے مطابق اس سال بھی سوشل میڈیا ایپس کے استعمال اور آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…