جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

پرویزالٰہی نے ہمارے ایک سینئر رکن کو فون کیا اور کہا تحریک عدم اعتما د لائیں اسمبلی تحلیل نہ کروں،وفاقی وزیرداخلہ کا دعویٰ

datetime 13  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کی طرف سے صوبائی اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس گورنربلیغ الرحمان کو موصول نہیں ہوئی، اسمبلی توڑنے کا عمل غیرآئینی و غیرجمہوری ہے،اگر پنجاب اسمبلی ٹوٹ جائے تو نگران سیٹ اپ آجائے گا،ہم پنجاب کاالیکشن اکثریت سے جیت کر دکھائیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ اسمبلی تحلیل کی ایڈوائزابھی گورنرپنجاب کو موصول نہیں ہوئی،شاید انہوں نے سمری پیدل بھیجی ہے جو ابھی تک پہنچی نہیں تاہم اگر موصول ہوجاتی ہے تو یہ پنجاب میں سب سے بڑے ڈاکو راج،فرح گوگی اور پنکی راج کا خاتمہ ہوگا جس پر قوم کو مبارکبادپیش کرتاہوں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پرویزالہٰی نے آج ہمارے ایک سینئر رکن کو فون کیا اور کہاکہ تحریک عدم اعتما د لائیں تاکہ اسمبلی تحلیل نہ کروں۔انہوں نے کہاکہ اسمبلی توڑنے کا عمل غیرآئینی و غیرجمہوری ہے۔انہوں نے کہاکہ سمری موصول ہونیپرگورنرکو دستخط کرنے کی کیاضرورت ہے؟48گھنٹے میں اسمبلی خودبخود ٹو ٹ جائے گی،پنجاب اسمبلی ٹوٹ جائے تو نگران سیٹ اپ آجائے گا،اگر یہ دونوں صوبوں میں الیکشن کرواناچاہتے ہیں تو کروالیں،دونوں صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن 90 دن میں ہو جانے چاہئیں،ہم دونوں صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن لڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ نیسیاسی انجینئرنگ نہیں کی،عمران خان جھوٹ بول رہا تھا، اس نے ہمیشہ جھوٹ کی سیاست کی ہے،وہ کبھی درست بات نہیں کرتا۔راناثناء اللہ نے کہاکہ ہماری پارٹی میں پہلے مضبوط رائے تھی کہ انہیں اسمبلیاں توڑنے دیں،عمران نے بار بار تاریخیں دیں تو ہم نے سوچاکہ آئینی آپشن استعمال کرناچاہئے،ہم نے گورنرکے ذریعے ایڈوائس بھجوانے کا حق استعمال کیا۔انہوں نے کہاکہ سندھ اور بلوچستان سے کیا زبردستی کہیں کہ اسمبلیاں توڑیں،

وفاق 16 اگست تک قائم رہے گا،بہترہے کہ قومی اسمبلی کا الیکشن بھی دیگردوصوبوں کے ساتھ ہو۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ ان کے 12,13 لوگ ہم سے رابطے میں تھے،انہوں نے ہم سے خود رابطہ کرکے کہاتھاکہ ہم ان کے ساتھ نہیں کھڑے تاہم بعد میں سات لوگ واپس چلے گئے،12 میں سے پانچ لوگ کھڑے رہے،الزام تھا کہ ہم نے لوگوں کو پیسے دیئے وہ الزام اب کہاں گیا؟

الیکشن آئے گا تو پتہ چل جائے گا کہ ان کی شہرت کہاں ہے؟۔انہوں نے کہاکہ تین سے چھ ماہ میں ملک کی معاشی صورت حال بہتر کریں گے۔انہوں نے کہاکہ حمزہ شہبازوالدہ کی تیمارداری کے لئے لندن میں ہیں،ان کی رہنمائی رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان سیاسی مینجمنٹ کے ماہر ہیں تو آئینی مدت پوری کرتے۔انہوں نے کہاکہ 16اگست کو نگران سیٹ اپ آجائے گااور 23 اکتوبر کو الیکشن ہوجائیں گے،وقت پر الیکشن کرواناالیکشن کمیشن کا کام ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…