ممبئی (این این آئی)تنازعات کا شکار رہنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی جانب سے اپنے مسلمان بوائے فرینڈ عادل خان کیساتھ شادی کی خبر کی تصدیق کے بعد ان دونوں کے نکاح کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر راکھی ساونت اور عادل خان کے نکاح کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے
جس میں راکھی ساونت کو نکاح کے وقت کلمہ پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔نکاح خواں نے عادل خان درانی اور راکھی ساونت کا نکاح 51ہزار 786حق مہر کیساتھ پڑھایا۔ راکھی ساونت اور عادل خان درانی کے نکاح نامے کو زوم کرکے دیکھیں تو اس پر اداکارہ کے نام کے ساتھ فاطمہ لکھا ہوا ہے۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ راکھی ساونت نے شادی کے وقت اپنا نام تبدیل کرکے فاطمہ رکھ لیا ہے۔اداکارہ نے بھارتی میڈیا کی جانب سے نام تبدیل کرنے کے بارے میں شائع کی گئی خبر کو اپنی انسٹا اسٹوری پر بھی شیئر کیا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ اداکارہ نے خود اس خبر کی تصدیق کردی ہے کیونکہ اگر یہ خبر بے بنیاد ہوی تو وہ اس خبر کو شیئرکرتے ہوئے اس کی تردید کرتیں۔اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے نکاح نامے پر نکاح کی تاریخ جولائی 2022 کی تاریخ درج ہے، اس کا مطلب ہے کہ نکاح گزشتہ سال ہوا لیکن شادی کا باقاعدہ اعلان رواں سال کیا گیا۔