منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان اختلافات ختم دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں اہم پیشرفت

datetime 12  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول(این این آئی )اسرائیل اور ترکیہ کے درمیان تعلقات میں گرم جوشی آنے کے بعد ترکیہ کا سفیر اسرائیل میں باضابطہ سرگرم ہو گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے سفیر ساکر اوزکان ترونلر نے اپنی سفارتی دستاویزات اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کو پیش کردیں۔

اسرائیل اور ترکیہ کے تعلقات میں طویل بحران کے بعد یہ تازہ ترین بڑی پیش رفت ہے۔ یہ تعلقات 2010 میں اس وقت بری طرح منجمد کر دیے گئے تھے جب اسرائیل کی طرف سے ترکیہ کے بحری جہاز کو نشان بنایا گیاتھا۔ یہ ترک جہازغزہ کی اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کے لیے آگے بڑھ رہا تھا۔ ترکیہ کے سفیر سے سفارتی دستاویزات وصول کرتے ہوئے اسرائیل صدر نے کہاکہ آج ہم نے ایک اور اہم قدم بڑھایا ہے تاکہ تعلقات کی مضبوطی کا ایک اور سنگ میل طے کر سکیں۔ ہماری ترکیہ کے ساتھ دوستی اور گہری ہو گی۔واضح رہے اسرائیل اور ترکیہ کے درمیان تعلقات غزہ پر اسرائیلی حملے سے 2008 میں خراب ہونا شروع ہوئے اور 2010 میں شدت آگئی، جب ترک جہاز پر حملے سے دس ترک شہری جاں بحق ہو گئے تھے۔2016 میں ان دو طرفہ تعلقات میں قدرے بہتری ہوئی مگر 2018 میں غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد پھر بگاڑ میں چلے گئے۔ تاہم 2022 مارچ میں اسرائیلی صدر نے ترکی کا دورہ کیا اور اگست 2022 میں دونوں نے مکمل سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا۔پچھلے ماہ اسرائیل کی نئی سفیر نے صدر طیب ایردوآن کو اپنی سفارتی دستاویزات پیش کی تھیں اور نیتن یاہو کی نئی حکومت کی تشکیل کے دوسرے ہفتے میں ترکیہ کے سفیر نے اسرائیلی صدر کے اپنی سفارتی دستاویزات پیش کر دی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…