اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی دولت میں تیزی سے کمی کا نیا عالمی ریکارڈقائم

datetime 12  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ویب سائٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کے سب سے امیر آدمی ایلون مسک کوکاروباری معاملات میں اتنا بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا کہ نیا ریکارڈ بن گیا۔نومبر 2021 سے دسمبر 2022 کے دوران ایلون مسک کی دولت میں 165 ارب ڈال

ر کی کمی ہوئی تاہم خدشہ ہے کہ ایلون مسک کو ہونے والا مالی نقصان اس کہیں زیادہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرکے مالک اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ذاتی دولت میں کمی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔دسمبر میں ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص کی پوزیشن سے محروم ہوگئے تھے۔ ان کی جگہ فرانسیسی لگژری اشیا کی کمپنی لوئی ووٹون کے چیف ایگزیکٹیو برنارڈ آرنلٹ نے لے لی تھی۔ایلون مسک کی دولت 178 ارب ڈالر ہے جبکہ برنارڈ آرنلٹ کی دولت کا اندازہ 188 ارب ڈالر تک لگایا جا رہا ہے۔ایلون مسک نے گزشتہ برس ٹوئٹرکو 44 ارب ڈالرمیں خریدا تھا جس کے بعد ان کی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے شئیرز میں گراوٹ آگئی تھی۔ اس سے قبل ذاتی دولت میں سب سے بڑے نقصان کا ریکارڈ سنہ 2000 میں جاپانی ٹیکنالوجی سرمایہ کار مسایوشی سون کے پاس تھا جنھیں 58.6 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…