ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

آسٹریلیا کے سیریز ختم کرنے پر افغان کرکٹر نے احتجاجاً بگ بیش لیگ چھوڑ دی

datetime 12  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا کے سیریز ختم کرنے پرافغان کرکٹر نے احتجاجاً بگ بیش لیگ چھوڑ دی

کابل (این این آئی)افغانستان کے کرکٹر نوین الحق نے احتجاجاً بگ بیش لیگ (بی پی ایل ) چھوڑ دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان کرکٹر نوین الحق نے کہا کہ اب یہ کہنے کا وقت آگیا ہے کہ بگ بیش لیگ میں حصہ نہیں لوں گا۔انہوں نے کہا کہ جب تک کرکٹ آسٹریلیا بچگانہ فیصلے ختم نہیں کریگا ،بی بی ایل میں شرکت نہیں کروں گا، پہلے واحد ٹیسٹ میچ سے پیچھے ہٹے اور اب ون ڈے سیریز سے دستبردار ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ ایسا ملک جسے سپورٹ کی ضرورت ہے آپ ان سے خوشی کی وجہ واپس لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے خواتین پر پابندیوں کو جواز بناتے ہوئے آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف ون ڈیکرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز مارچ میں ہونی تھی تاہم آسٹریلیا افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…