جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی

datetime 12  جنوری‬‮  2023 |

کراچی(آئی این پی)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں  مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ہوئی جبکہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر معمولی کم ہوئی۔

سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے فی تولہ دام میں 1800 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونا ایک لاکھ 80 ہزار روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھا 1543 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 54 ہزار 321 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھا ایک ڈالر اضافے کے بعد 1877 ڈالر فی اونس ہے۔ ادھر کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر معمولی کم ہوئی جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی دیکھنے میں آئی۔انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے اضافے کے ساتھ 227 روپے 93 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے اضافے کے ساتھ 238 روپے پر فروخت ہوا۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رحجان دیکھنے میں آیا، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ میں 100 انڈیکس 43 پوائنٹس کمی کے ساتھ 40 ہزار 758 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…