منگل‬‮ ، 10 جون‬‮ 2025 

بال ٹریکنگ ٹیکنالوجی کی بے وفائی پر کیویز حیران

datetime 11  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( این این آئی) پاک نیوزی لینڈ پہلے ون ڈے میں بال ٹریکنگ ٹیکنالوجی کی بے وفائی پر کیویزحیران رہ گئے۔کیوی اسپنر مچل سینٹنر وائکاٹو یونیورسٹی سے مکینکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرچکے ہیں مگر پاکستان کیخلاف کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں

بال ٹریکنگ ٹیکنالوجی کے حیران کن نتائج سے خاصے پریشان نظر آئے، چہرے کے تاثرات بتا رہے تھے کہ ان 2مواقع پر یقینی طور پر وکٹ ملنا چاہیے تھی۔لیفٹ آرم اسپنر نے بابر اعظم کو 24پر ایل بی ڈبلیو کیا،بظاہر امپائرآصف یعقوب کا فیصلہ بالکل درست نظر آرہا تھا، میزبان کپتان نے تھرڈ امپائر سے رجوع کیا،بال ٹریکنگ میں ظاہر ہوا کہ گیند لیگ اسٹمپ سے باہر جارہی تھی،مچل سینٹنر کو یقین نہیں آیا۔پاکستان کی فتح کا مشن مکمل کرکے ہی پویلین واپس جانے والے محمد رضوان کو 6رنز پر آئوٹ کرنے کا موقع بھی ہاتھ سے نکلا، اسپنر کی گیند پیڈ پر لگنے کے بعد علیم ڈار نے اپیل مسترد کی تو کیوی کپتان کین ولیمسن نے یقینی آٹ سمجھتے ہوئے ریویو لینے میں تاخیر نہیں کی،اس بار بھی بال ٹریکنگ میں گیند لیگ اسٹمپ کو باہر سے چھوتی ہوئی گزر رہی تھی،امپائرز کال ہونے کی وجہ سے مچل سینٹنر ہاتھ ملتے رہ گئے۔نیوزی لینڈ نے اس کے علاوہ کئی مواقع بھی ضائع کیے،وکٹ کیپر ٹام لیتھم نے گلین فلپس کی گیند پر محمد رضوان کا 31رنز پر کیچ ڈراپ کیا، انھوں نے ناقابل شکست 77رنز کی اننگز کھیل کر فتح کا سفر آسان بنایا، اس سے قبل ٹام لیتھم کی غفلت سے فخرزمان کو 39 رنز پر موقع ملا، مچل بریسویل وکٹ سے محروم رہے،اوپنر 56رنز بناکر رخصت ہوئے۔



کالم



2200سال بعد


شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…