لندن (این این آئی)سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز سوئٹزرلینڈ کے شہر جینیوا سے لندن واپس پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف 4 جنوری کو مریم نواز کے ہمراہ جینوا گئے تھے، جینوا میں مریم نواز کی گلے کی سرجری ہوئی جس کے بعد وہ روبصحت ہیں۔نواز شریف نے جینوا میں چند ذاتی ملاقاتیں بھی کیں۔